ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: احمد قریشی کو نجی اسپتال میں داخل کرنے عدالت کا حکم : مسلم سنٹرل کمیٹی کا عدالتی جانچ کا مطالبہ

منگلورو: احمد قریشی کو نجی اسپتال میں داخل کرنے عدالت کا حکم : مسلم سنٹرل کمیٹی کا عدالتی جانچ کا مطالبہ

Thu, 06 Apr 2017 21:37:55    S.O. News Service

منگلورو:6/اپریل(ایس اؤنیوز)پولس کے ظالمانہ حملے کا شکار ہو کر وینلاک اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج احمد قریشی کو نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرنےکا جے ایم ایف سی سکینڈ عدالت نے جمعرات کی صبح حکم صادر کیا ۔ 21مارچ کو سی سی بی پولس کے ظلم کا شکار ہوئے احمد قریشی ظلم کی تاب نہ لانے سے اس کے گردے ناکام ہوگئے تھے، قریشی کے وکیل دنیش ہیگڈے نے عدالت سے درخواست کی تھی وینلاک اسپتال میں موجود سہولیات سے قریشی کا ٹھیک سے علاج نہیں ہوسکتاہے اس کو نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرنے کی اجازت مانگی تھی جس کومنصف کندر نے منظوری دیتے ہوئے نجی اسپتال میں داخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جانچ آفیسران قریشی کی سکیورٹی کے متعلق تصدیق کرلیں ، اور اس کی صحت کے متعلق موقع کی مناسبت سے عدالت کو جانکاری رپورٹ سونپنے کی بات منصف نے عدالتی حکم نامے میں تحریر کیا ہے۔

احمد قریشی پولس ظلم معاملہ : مسلم سنٹرل کمیٹی نے عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا

سی سی بی پولس کے ظلم کا نشانہ بنے احمد قریشی کے معاملے کی عدالتی تحقیق کی جائے اور خاطی پولس افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی مسلم سنٹرل کمیٹی نے مانگ کی ہے۔ سنٹرل کمیٹی کے صدر الحاج محمد مسعود کی صدارت میں جمعرات کو منعقدہ میٹنگ میں پولس ظلم کے متعلق تفصیلی بحث کی گئی ، جس میں پولس کے بے رحیمانہ برتاؤ کی کڑی مذمت کی گئی ۔ میٹنگ میں کمیٹی کے عہدیداران حاجی ابراہیم کوڑیجال، کے ای اشرف، نورالدین سالمار، حمید کدرولی ، ڈی ایم اسلم ، سی ایم مصطفیٰ ، ایم اے اشرف، سعدالدین صالح، امتیاز، سی ایم حنیف، عمر فجیر وغیرہ موجود تھے۔


Share: